بے گھر ماؤں، بیواؤں اور یتیموں کا گھر

Home for the Homeless Moms, Widows,
and Orphans

Home for the Homeless Moms, Widows, Orphans and Destitutes.

بے گھر ماؤں، بیواؤں اور یتیموں کا گھر

Ghazala Shehzadi – Mother & Son Reunion
Ghazala Shehzadi – Mother & Son Reunion

A heartwarming reunion of a mother and son at Shauoor Maan Ghar brought moments of motherhood, love, and gratitude. Ghazala Shehzadi is a courageous woman who has endured countless hardships, emotional distress, and the pain of homelessness

Donate To

Shauoor Maan Ghar

ith their loved ones remains alive in their hearts. The reunion of Ghazala Shehzadi and her son is a beautiful reminder that timely assistance, compassion, and humanitarian service can restore happiness and hope to people’s lives.   Shauoor Maan Ghar stands as a symbol of hope, protection, and belonging for vulnerable mothers and girls. It provides them with a safe environment, ongoing support, and the encouragement they need to rebuild their lives with dignity. Shauoor Welfare Foundation remains committed to its mission of serving humanity, as many more mothers and girls still need support, renewed hope, and the opportunity to experience happiness once again.   Let us join hands with Shauoor Welfare Foundation in its noble mission. By supporting Shauoor Maan Ghar, we can help create a safer, more secure, and brighter future for vulnerable mothers and girls.   Your support can become a lifeline for a mother, a source of hope for a daughter, and a reason for happiness to return to a life filled with sorrow.
Mrs Ghazala Shehzadi 
Shauoor Maan Ghar 

غزالہ شہزادی – ماں بیٹے کی ملاقات

شعور ماں گھر میں ماں اور بیٹے کی انوکھی ملاقات — ماں کی محبت اور شکرگزاری سے بھرپور لمحات ہیں۔ غزالہ شہزادی صاحبہ ایک نہایت باہمت خاتون ہیں، جنہوں نے زندگی میں بے شمار مشکلات، تکالیف اور در بدری کی اذیت برداشت کی۔ ایک طلاق یافتہ اور بے سہارا ماں کی حیثیت سے ان کے لیے ان کا بیٹا زندگی کی سب سے بڑی امید تھا، لیکن بدقسمتی سے ان کا بیٹا منشیات اور اسمگلروں کے جال میں پھنس گیا، جس سے ان کی زندگی مزید کٹھن ہو گئی۔ مشکل حالات میں شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان کا سہارا بن کر انہیں شعور ماں گھر میں محفوظ پناہ، تحفظ اور کفالت فراہم کی، تاکہ وہ سکون کے ساتھ زندگی کی مشکلات کا سامنا کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فاؤنڈیشن نے ان کے بیٹے کے علاج اور تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے۔   غزالہ شہزادی صاحبہ ایک سادہ دل، باہمت اور اللہ تعالیٰ سے گہری محبت رکھنے والی خاتون ہیں۔ وہ ہر لمحہ اپنے بیٹے کی صحت یابی اور اس سے دوبارہ ملاقات کی امید دل میں بسائے ہوئے تھیں۔ بالآخر شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بانی ڈاکٹر شاہدہ نعمانی اور سیکرٹری جنرل سعد مصطفیٰ کی کاوشوں سے شعور ماں گھر میں ماں اور بیٹے کی ملاقات ممکن ہوئی۔ یہ لمحہ محبت، شفقت اور جذبات سے بھرپور تھا، جس نے وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم کر دیں۔ اپنے بیٹے کو سامنے دیکھ کر غزالہ شہزادی صاحبہ کی خوشی اور مسرت کی کوئی انتہا نہ رہی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ایک ماں کو اس کی پوری دنیا واپس مل گئی ہو۔ اس ملاقات کے دوران ان کے چہرے پر خوشی اور دل میں شکرگزاری کے جذبات نمایاں تھے۔ انہوں نے شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی محبت، خیرخواہی اور تعاون پر دل سے دعائیں دیں۔
بے سہارا ماؤں کے دل میں اپنے پیاروں سے ملنے کی امید ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ غزالہ شہزادی صاحبہ اور ان کے بیٹے کی یہ ملاقات اس حقیقت کی خوبصورت مثال ہے کہ بروقت مدد، ہمدردی اور خدمتِ انسانیت کسی کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ واپس لا سکتی ہے۔   شعور ماں گھر ایسی ہی بے سہارا ماؤں اور بچیوں کے لیے امید، تحفظ اور اپنائیت کی علامت ہے، جہاں انہیں محفوظ ماحول، کفالت اور زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کا حوصلہ فراہم کیا جاتا ہے۔ شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کا خدمتِ انسانیت کا یہ سفر مسلسل جاری ہے، کیونکہ ابھی بہت سی ماؤں اور بچیوں کو سہارا دینا، ان کی زندگیوں میں امید جگانا اور ان کے چہروں پر خوشیاں واپس لانا باقی ہے۔   آئیے! شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس نیک مشن میں اپنا حصہ ڈالیں اور شعور ماں گھر کے ساتھ تعاون کرکے بے سہارا ماؤں اور بچیوں کے لیے تحفظ، آسودگی اور روشن مستقبل کی راہیں ہموار کریں۔ آپ کا تعاون کسی ماں کا سہارا، کسی بیٹی کی امید اور کسی اداس زندگی میں خوشیوں کی واپسی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Events & Updates

Shauoor Maan Ghar

wahga border visit

Wahga Border Visit

Children of Shauoor Maan Ghar visited Wahga Border, not just for fun—but to explore history and feel the spirit of patriotism, strength, and national pride.

Read More »
Qasas ul anbiya shauoor maan ghar

Whose Dreams Were Shattered by Society

The daughters whose dreams were shattered by society’s hardships—we are bringing them hope again.

With the guidance of faith and character-building, we are helping them rise above challenges and reclaim their confidence.

Read More »
Islamic Teachings in shauoor maan ghar

Spiritual & Islamic Teachings

Spiritual & Islamic Teachings:

Alhamdulillah! Like every week, Bazm-e-Sirat-e-Mustaqeem ﷺ was held at Shauoor Maan Ghar, offering a soul-enriching experience for young girls.

Read More »
Scroll to Top