فکری بیداری نشست

Intellectual Awareness

A Key To A Successful Society

ایک کامیاب معاشرے کی بنیاد

Awareness Creation Program
فکری بیداری نشست

Intellectual
Awareness

A Key To A Successful Society

ایک کامیاب معاشرے کی بنیاد

Disappointment or Determination
Disappointment or Determination

What is true helplessness, and how does your mindset determine your success? In this powerful “Intellectual Awareness Session,” Air Commodore Khalid Chishti shared inspiring lessons on “mindset, resilience, leadership, motivation, personal growth, and success” through history and real-life examples.

Donate To

Intellectual Awareness

He reflected on the tragic migration during the “Partition of Subcontinent Indo Pak,” where millions sacrificed everything in search of a better future, drawing parallels with the humanitarian crisis in “Gaza and Palestine.” These stories remind us of the value of gratitude, courage, and responsibility. Using the inspiring examples of an “eagle teaching its young to fly” and a “giraffe helping its newborn survive,” he explains why challenges, discipline, and leaving your comfort zone are essential for growth. Sometimes, life’s greatest struggles prepare us for our greatest achievements. He also referred to the remarkable story of “Roger Bannister,” who broke the impossible four-minute mile barrier in 1954. His achievement proved that the biggest limits exist in our minds, and once beliefs change, extraordinary success becomes possible. Watch this motivational talk to discover how changing your “mindset, mental programming, self-belief, discipline, and determination” can defeat disappointment and transform your life and help you achieve goals that once seemed impossible.  

شکایت یا استقامت

ایئر کموڈور خالد چشتی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے بسی (Helplessness) کو سمجھنا ہے تو ان لوگوں کی تاریخ دیکھیں جو ہجرت کرکے پاکستان آئے۔ تقسیمِ ہند کے دوران ہزاروں افراد بہتر مستقبل کے خواب لیے اپنے گھروں سے نکلے، مگر راستے میں بے شمار جانوں کا نقصان ہوا۔ کئی ٹرینیں ایسی تھیں جن میں ہزاروں مسافر سوار ہوتے، لیکن منزل تک پہنچتے پہنچتے آدھے لوگ شہید ہو چکے ہوتے تھے۔ آج فلسطین اور غزہ کے حالات بھی اسی بے بسی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی محرومی اور مشکلات کو سمجھنے کے لیے ان لوگوں کو دیکھنا چاہیے جنہیں زندگی میں بہت کم مواقع ملے، مگر پھر بھی وہ اپنی استطاعت کے مطابق اپنے ملک اور معاشرے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔ اصل کامیابی شکووں میں نہیں بلکہ ذمہ داری نبھانے میں ہے۔
انہوں نے ذہنی پروگرامنگ اور مائنڈ سیٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عقاب کی مثال دی۔ عقاب اپنے بچے کو اڑنا سکھانے کے لیے اسے آرام دہ گھونسلے سے باہر نکالتا ہے۔ جب بچہ فضا میں گرتا ہے تو اسے اپنے پروں کی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ اسی طرح بعض اوقات اساتذہ، والدین یا رہنما ہماری آسانیاں کم کرتے ہیں تاکہ ہم اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکیں۔ اسی طرح زرافہ اپنے نومولود بچے کو پیدائش کے فوراً بعد کھڑا ہونے پر مجبور کرتا ہے، کیونکہ اگر وہ زمین پر پڑا رہے تو شکاری جانور اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ بظاہر سختی دراصل خیرخواہی اور حفاظت کی ایک شکل ہوتی ہے۔ انہوں نے راجر بینسٹر کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1954ء سے پہلے سائنس دان سمجھتے تھے کہ انسان چار منٹ سے کم وقت میں ایک میل نہیں دوڑ سکتا۔ راجر بینسٹر نے اس ناممکن سمجھے جانے والے ریکارڈ کو توڑ کر ثابت کیا کہ اصل رکاوٹ جسم سے زیادہ ذہن میں ہوتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کا ریکارڈ صرف چالیس دن قائم رہا، کیونکہ اب دوسرے لوگوں کو بھی یقین آ گیا تھا کہ یہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا حصہ اس کے مائنڈ سیٹ سے جڑا ہوتا ہے۔ جب سوچ بدلتی ہے تو امکانات بدل جاتے ہیں، اور جب ذہنی پروگرامنگ تبدیل ہو جائے تو ناممکن نظر آنے والے کام بھی ممکن ہو جاتے ہیں۔

Intellectual Awareness

Events & Updates

Treating Psychiatric Disorders

Treating Psychiatric Disorders

Shauoor Welfare Foundation is committed to addressing social, educational, and health challenges to create a society where everyone has access to life’s basic necessities.

Read More »
Scroll to Top