بحالی پروگرام

Rehabilitation Program

"Awareness Is Life." SHAUOOR

شعور زندگی ہے ۔ (شعور)

Rehabilitation Program
بحالی پروگرام

Rehabilitation
Program

"Awareness Is Life.." (SHAUOOR)

شعور زندگی ہے ۔ (شعور)

Sumaira Baji – Addicted Husband
Sumaira Baji – Addicted Husband

Sumaira Baji lives in Begum Kot, Lahore, where she is struggling to provide for her five innocent children amid difficult circumstances. Her husband has been struggling with ice (crystal meth) drug addiction for the past two years, and the family’s situation continues to deteriorate.

Donate To

Rehabilitation Program

Their financial hardships have become so severe that the children sometimes go without food for two to four days. While addiction has disrupted the peace of their home, the innocent children are forced to endure hunger, deprivation, and a lack of basic necessities. Sumaira Baji is seeking support for her husband’s treatment and rehabilitation. She hopes that with proper treatment, he can overcome his addiction and begin rebuilding his life, allowing the family’s circumstances to improve. His treatment and recovery could bring positive change not only to his own life but also offer hope for the care, well-being, and brighter future of his five innocent children. Shauoor Welfare Foundation aims not only to provide temporary relief but also to identify the underlying challenges faced by the struggling families.

سمیرا باجی – نشئی شوہر

سمیرا باجی لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں اپنے پانچ معصوم بچوں کے ساتھ زندگی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کے شوہر گزشتہ دو برس سے آئس کے نشے کی لت میں مبتلا ہیں، جس کے باعث گھر کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ خاندان کی معاشی مشکلات اس قدر سنگین ہو چکی ہیں کہ معصوم بچوں کو دو سے چار دن تک کھانا بھی میسر نہیں آتا۔ ایک طرف نشے کی لت نے گھر کے سکون کو متاثر کر رکھا ہے، تو دوسری طرف بچے بھوک، محرومی اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سمیرا باجی اپنے شوہر کے علاج اور بحالی کے لیے مدد کی منتظر ہیں۔ ان کی امید ہے کہ اگر ان کے شوہر کا مناسب علاج ممکن ہو جائے اور وہ نشے کی لت سے نجات حاصل کرکے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئیں تو خاندان کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ شوہر کا علاج اور بحالی نہ صرف ان کی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے بلکہ پانچ معصوم بچوں کی کفالت، بہتر مستقبل اور باوقار زندگی کی امید بھی بن سکتا ہے۔
شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مقصد صرف وقتی امداد فراہم کرنا نہیں، بلکہ مستحق خاندانوں کے مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں مستقل بحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ سمیرا باجی کے خاندان کے لیے بھی ایک منظم بحالی منصوبے کی ضرورت ہے، جس کے تحت بچوں کے لیے خوراک اور بنیادی ضروریات کا انتظام، خاندان کے معاشی حالات میں بہتری اور شوہر کے علاج و بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ اس مقصد کے لیے آپ کا تعاون ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ آئیے! شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سمیرا باجی کے خاندان کی امید بنیں۔

Rehabilitation Program

Events & Updates

Scroll to Top